ڈیرہ مراد جمالی کے وکلاء بھی میدان میں, دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے خلاف وکلاء کا احتجاج عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ

ڈیرہ مراد جمالی کے وکلاء بھی میدان میں, دریائے سندھ سے کینالز نکالنے  کے خلاف وکلاء کا احتجاج عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ

ڈیرہ مراد جمالی / کینالوں کے خلاف وکلاء کا احتجاج: دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کے خلاف ایڈووکیٹ نیاز عمرانی کی قیادت میں نصیرآباد بار ایسوسی ایشن کے وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔ اس احتجاج میں ایڈووکیٹ نیاز عمرانی، شبیر ایڈووکیٹ، ممتاز بنگلزئی، طارق مشتاق، اور محمد حسنی سمیت بڑی تعداد میں وکلاء شریک ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ اور پٹ فیڈر کینالز سمیت کچھی کینال کی تعمیر متاثر ہوگی، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔ ہم اپنے وکلاء بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ایڈووکیٹ نیاز عمرانی نے اپنے خطاب میں کہا۔