یوکرینے صدر نے کریملن پر یوکرینی ڈرون حملے کے روسی الزام کو مسترد کردیا

ہم نے پیوٹن یا ماسکو پر حملہ نہیں کیا، ہم اپنی سرزمین پر جنگ لڑ رہے ہیں صدر زیلنسکی

یوکرینے صدر نے کریملن پر یوکرینی ڈرون حملے کے روسی الزام کو مسترد کردیا

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کریملن پر یوکرینی ڈرون حملے کے روسی الزام کو مسترد کردیا۔ صدر زیلنسکی نے کہا کہ ہم نے پیوٹن یا ماسکو پر حملہ نہیں کیا، ہم اپنی سرزمین پر جنگ لڑ رہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس نے یوکرین کی جانب سے کریملن پر ڈرون حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے صدارتی محل پر ڈرون حملے کو صدر پیوٹن کو مارنے کی کوشش قرار دیا تھا۔