کوہلی گمبھیر جھگڑا: گواسکر نے دونوں پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا

میں نے اسٹیڈیم میں یہ صورتحال لائیو نہیں دیکھی: سنیل گواسکر

کوہلی گمبھیر جھگڑا: گواسکر نے دونوں پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا

بھارت کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر سنیل گواسکر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے گوتم گمبھیر اور رائل چیلنجر بنگلور کے کھلاڑی ویرات کوہلی پر کچھ میچز کی پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔اسٹار اسپورٹس سے گفتگو میں سنیل گواسکر نے اس معاملے پر کہا کہ میں نے اسٹیڈیم میں یہ صورتحال لائیو نہیں دیکھی، سوشل میڈیا پر ویڈیوز میں دیکھا اس لیے مجھے اصل معاملے کا علم نہیں۔سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ اس میچ کے دوران دو تجربہ کار افراد نے جس طرح سے رویہ اختیار کیا وہ باعث شرم تھا، مجھے نہیں معلوم غلطی کس کی تھی لیکن میچ فیس کے 100 فیصد جرمانے سے بڑھ کر سزا سنانی چاہیے تھی۔