ویڈیو کلپ میں کرینہ کپور اور شاہد کپور کو ایک ساتھ نازیبا حرکتیں کرتے دیکھا گیا
بھارت کے دو ہر دلعزیز فلم اسٹارز شاہد کپور اور کرینہ کپور خان پٹودی جو ایک ساتھ بیشتر فلموں میں جلوہ گر ہوئے ماضی میں اپنے دو نازیبا ایم ایم ایس افشاں ہونے کی وجہ سے اخبار کی شہہ سرخی کا حصّہ بن چکے ہیں۔
جیسے کہ یہ عام خبر ہے کہ کرینہ کپور اور شاہد کپور 5 سال محبت کے رشتے میں جڑے رہے، انکی محبت کا آغاز انکی ایک ساتھ پہلی فلم ’فدا‘ سے ہوا اور 2007 میں اپنی فلم ’جب وی میٹ‘ کے بعد دونوں نے باہمی مشورے سے اپنی اپنی راہیں جدا کرلی تھیں۔
دونوں اداکاروں کی دورانِ رشتۂ محبت ایک ایسی ویڈیو لیک ہوئی جسکی وجہ سے دونوں کو عوام کی تلقین اور پریس کے سوالوں کا شدید سامنا کرنا پڑا۔
سوشل میڈیا سائٹ پر وائرل ہونے والے ایک ویڈیو کلپ میں کرینہ کپور اور شاہد کپور کو ایک ساتھ نازیبا حرکتیں کرتے دیکھا گیا، دونوں کی یہ ویڈیو جنگل کی آگ کی طرح سوشل میڈیا پر پھیل گئی تھی جس کی وجہ سے دونوں اداکاروں کے پرستاروں میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں تھیں۔
عوام نے اس ویڈیو کو نازیبا کہتے ہوئے دونوں اداکاروں پر شدید تنقید کی تھی جس پر کرینہ اور شاہد نے اس ویڈیو کو جعلی قرار دے دیا تھا۔
اس کے علاوہ کرینہ کی وائرل ہونے والی ایک اور ویڈیو میں کرینہ اپنی ایک فلم شوٹ کے بعد اپنے کمرے میں جاتی دیکھی جاسکتی ہیں اور اس ویڈیو میں کمرے کے باہر ہی غیر اخلاقی حرکت کرتی ہیں۔
اس ویڈیو کے منظرِ عام پر آنے کے بعد عوام نے شدید حیرانی کا اظہار کیا لیکن کرینہ نے اس ویڈیو پر ردِ عمل دیتے ہوئے بتایا کہ اس ویڈیو میں کرینہ نہیں ہیں بلکہ انکی شکل سے ملتی جُلتی کوئی اور لڑکی ہے۔
خیر دونوں ویڈیوز سچی تھیں یا جھوٹی اس بات کا دعویٰ تو آج تک نہیں کیا جاسکا لیکن دونوں ویڈیوز سے بننے والے تنازعے نے فلم اسٹارز کے نام کے ساتھ تا عمر اپنی جگہ بنا لی ہے۔
واضح رہے کہ دونوں سُپر اسٹارز اب اپنی اپنی زندگیوں میں آگے بڑھ چکے ہیں اور دونوں ہی رشتۃ ازدواج میں منسلک ہو چکے ہیں کرینہ کپور نے اپنی فلم ٹشن کے اداکار سیف علی خان پٹودی سے جبکہ شاہد کپور نے اپنی فیملی فرینڈ میرا کپور سے شادی کرلی ہے۔ سیف علی خان سے کرینہ کپور خان کے دو بیٹے تیمور اور جہہ ہیں جبکہ شاہد کپور کے میرا سے ایک بیٹا زین اور بیٹی میشا ہیں۔
0 تبصرے