میں دریائے سندھ، سندھ کے پانی، ڈالفن اور عوام کے لیے لڑوں گا
سکهر: متنازعہ کئنالز کے خلاف سکھر بیراج پر ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی قیادت میں دھرنا دیا گیا، دھرنے میں پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے رہنماؤں، کارکنوں اور سکھر کے ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔
جونیئر ذوالفقار علی بھٹونے اپنے خطاب کا آغاز جیئے عوام، جیئے ہری، جیئے سندھی، جیئے باگڑی، جیئے سندھ جا وارث کے نعروں سے کیا۔ جونیئر ذوالفقار علی بھٹو کا کهنا تها که سکھر کے عوام کو پریشان کرنے پر معذرت خواه ہوں، ان کا کهنا تها که اوپر بيٹهے لوگ بات سننے کو تیار نہیں، هم ان کو نيچے اتار کر ان کی کرسیوں سے ہٹا کر ان پر عوام کو بٹھا دیں گے۔
پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ہماری وفاقی اور صوبائی حکومتیں دریائے سندھ کو خشک کرنا چاہتی ہیں۔
حکمران ہمیں آپس میں لڑانے پر مجبور کرتے ہیں۔ سندھی، پنجابی، پٹھان، سرائیکی، اور پشتون کو تقسیم کرنے کی سازش کو ناکام بنائیں گے۔
دریائے سندھ کی جدوجہد میں ملاح، سندھی، بلوچ، سرائیکی، پنجابی، پشتون بھی حصہ لے رہے ہیں۔
دریائے سندھ ایک جسم کی مانند ہے۔ جسم کا ايک حصه جدا ہونا انسان کو تکلیف میں مبتلا کر دے گا۔ سندھ میں پانی نہیں ہے۔ کهیرتھر اور دادو کینال پچھلے سال سوکھ گئیں۔
سرائیکی کسانوں سے زمین چھین کر سرمایہ داروں کو دی جا رہی ہے، 5 ہزار کنال سرمایہ داروں کو دی جا رہی ہے۔
سرکاری اداروں کو ختم کیا جا رہا ہے۔ صحت تعلیم کی سہولت نہیں ہے۔
سندھو دريا ہماری زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔
نئی نہریں کھودیں تو سندھ سوکھ جائے گا۔ یہ منصوبہ ہماری لاشوں پر بنایا جائے گا۔
میں دریائے سندھ، سندھ کے پانی، ڈالفن اور عوام کے لیے لڑوں گا۔
0 تبصرے