آئی او بی ایم نے بوائز اورگرلز میں پہلی پوزیشن حاصل کی،اقرایونیورسٹی بوائز اور بحریہ گرلز میں رنر اپ رہی، ابراہیم حسین
کراچی (وسیم قریشی) ڈیننگ اسپورٹس سوسائٹی کے زیر اہتمام اور ڈیننگ اسپورٹس ڈپاٹمنٹ کے تعاون سے دوسرے ڈیننگ اسپورٹس فیسٹول کے بیڈ منٹن ایونٹ میں آئی او بی ایم نے میلہ لوٹ لیا،آئی او بی ایم نے بوائز اور گرلز کے ٹائٹل جیتے۔بیڈ منٹن ایونٹ میں شہر قائد کی16یونیورسٹیز نے بھر پور شرکت کی تھی۔ ڈیننگ یونیورسٹی کے ریجنل اسپورٹس کو آرڈی نیٹر کاشف احمد فاروقی کے مطابق بیڈ منٹن بوائز اور گرلز ایونٹ کے مقابلے سندھ اسپورٹس بورڈکے بیڈ منٹن ہال میں منعقد ہوئے، پرنسپل گورنمنٹ فارمین کالج پروفیسر نوید احمد ہاشمی مہمان خصوصی تھے جنہوں نے ایونٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا،اس موقع پرسندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل احمد علی راجپوت، ڈیننگ اسپورٹس سوسائٹی کی صدرزینب مظہر، سندھ فینسنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد تقی، پروفیسر غوری، عظیم الشان، تحسین احمد، محمد وسیم، مظہر چنہ، محمد طلحہ،حسن عرفان، اسپورٹس جرنلسٹ اصغر عظیم، شکیل یامین کانگا، شہزادہ معین، عمر شاہین، محمد حماد، وسیم قریشی، ارشد وہاب، ریحان اکرم، شہزاد قادر، جنید راجپوت، محمد ندیم صدیقی، عدنان صدیقی اور دیگر بھی موجود تھے۔ مہمان خصوصی پروفیسر نوید احمد ہاشمی کا کہنا تھا کہ ماضی میں کالجز اور یونیورسٹیز سے ہی کھیلوں کے با صلاحیت کھلاڑی منظر عام پر آتے تھے، اس ایونٹ میں کھلاڑیوں کے کھیل سے میں بہت متاثر ہوا ہوں اور یو نیورسٹیز کی سطح کے ایک کامیاب اسپورٹس فیسٹول پر کاشف احمد فاروقی اور ان کی ٹیم کے ساتھ ساتھ ڈیننگ یونیورسٹی کی انتظامیہ کو بھی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔بیڈ منٹن بوائز میں آئی او بی ایم نے پہلی، اقرا یونیورسٹی نے دوسری اور فاسٹ یونیورسٹی نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ گرلز مقابلوں میں بھی آئی او بی ایم فاتح رہی، بحریہ یونیورسٹی نے دوسری اور اقرا یونیورسٹی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ٹیکنیکل آفیشلز میں محمد ناصر، دامیر احمد،شایان خان، سنیل حسین، محمد امان اور عظیم شامل تھے۔ڈیننگ اسپورٹس فیسٹول کے اسپانسرز میں ماسٹر فیس ماسک، ایم ٹی مرچانی ٹریولز، تیملا، الغنی موٹرز، سعد ہائیٹس، ایم ایم وائی ایسوسی ایٹ، فے کمپنی، جسٹ ڈرایؤ، میدان، افشاں کنول اور کوئس شامل ہیں۔ دوسرے ڈیننگ اسپورٹس فیسٹول میں سات کھیلوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس، کرکٹ،فٹسال، روئنگ، باسکٹ بال اور تھروبال شامل ہیں۔
0 تبصرے