شعیب اختر نے خاموشی توڑتے ہوئے اپنے یوٹیوب چینل پر وضاحتی انٹرویو اپلوڈ کیا
3 سال قبل پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھارتی اداکارہ سونالی باندرے کے ساتھ اپنے افئیر کی افواہوں کے متعلق اپنے یوٹیوب چینل پر وضاحتی ویڈیو ڈال کر افواہوں پر اپنا ردِ عمل دیا تھا۔
شعیب اختر اور سونالی باندرے کے درمیان افیئرز کی خبریں کافی عرصہ سے گرم رہیں، بالخصوص بھارتی میڈیا میں یہ خبریں چلائی گئیں کہ شعیب اختر سونالی کے اتنے دیوانے ہوگئے ہیں کہ ان کی تصاویر جیب میں لیکر گھومتے ہیں جس پر بالآخر شعیب اختر نے خاموشی توڑتے ہوئے اپنے یوٹیوب چینل پر وضاحتی انٹرویو اپلوڈ کیا تھا۔
شعیب اختر نے یوٹیوب ویڈیو میں بھارتی میڈیا کی انکے اور سونالی کے حوالے سے جاری کی گئی خبریں شیئر کیں اور انہوں نے انڈین میڈیا کے بارے میں کہا کہ یہ بڑے معتبر میڈیا ہاؤسز خبریں چلا رہے ہیں، یہاں تک بھی خبریں آئیں کہ وہ سونالی کو بہت پسند کرتے ہیں اور انہیں اغوا کرنا چاہتا ہیں۔
شعیب اختر نے کہا کہ میں نے کہیں پر دیکھا کہ سونالی باندرے سے بھی پوچھا گیا کہ آپ کی تصویریں شعیب اختر لیکر گھومتا ہے تو سونالی نے بھی اس پر کچھ جواب نہیں دیا، انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج تک سونالی باندرے سے ملے ہی نہیں اور نہ ہی کبھی ان کے فین رہے ہیں، انہیں بس ان کی ایک آد فلموں میں دیکھا ہے اور وہ بے حد خوبصورت ہیں. اس ویڈیو میں شعیب اختر نے کینسر سے جنگ لڑنے پر سونالی باندرے کی ہمت کی داد دی اور کہا کہ وہ تب سے سونالی باندرے کا فین بن گئے ہیں کہ جب اداکارہ نے بیمار ہونے کے بعد بہت جدوجہد کی اور باہمت عورت کی طرح وہ بیماری سے لڑیں اور ٹھیک ہوکر واپس آئیں، بہت اچھا لگا کہ ایک خاتون اتنی دلیر ہو سکتی ہے اور وہ دیگر خواتین کیلئے بھی مثال بنیں. شعیب اختر نے کہا تھا کہ انکے کمرے میں ہمیشہ بس ایک ہی شخص کی تصویر لگی ہوتی تھی جو کہ عمران خان تھے اور ان کے علاوہ کسی بھی کرکٹر کو آئیڈلائز نہیں کیا. انہوں نے افئیر کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انکا سونالی باندرے سے کوئی واسطہ یا تعلق نہیں تھا اور انڈین میڈیا کو من گھڑت خبریں چلانے کے بجائے ایسی باہمت خاتون کی ہمت افزائی کرنی چاہیئے اور ان کے بارے میں اچھی باتیں کرنی چاہیئے.س کے علاوہ دِیا مرزا کیساتھ بھی انکا نام جوڑ دیا گیا کہ وہ ان کے ساتھ شادی کرنے والے ہیں جبکہ انکی آج تک دیامرزا سے بھی ملاقات نہیں ہوئی لہٰذا یہ تمام خبریں جھوٹی اور من گھڑت ہیں.
0 تبصرے