کراچی: نصیر آباد کے رہائشی مقتول اسفند یار کی والدہ اور 7سالہ بیٹی کا ملزمان کی عدم گرفتاری پر احتجاج کرتے ہوئے خودسوزی کا اعلان

مقتول اسفند یار کے قتل کی ایف آئی آررجسٹر ہونے کے باوجود اسفندیار ڈیپر کو قتل کرنے والے ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے، ورثاء

کراچی: نصیر آباد کے رہائشی مقتول اسفند یار کی والدہ اور 7سالہ بیٹی کا ملزمان کی عدم گرفتاری پر احتجاج کرتے ہوئے خودسوزی کا اعلان

کراچی: مقتول اسفند یار کی والدہ اور سات سالہ بیٹی نے ملزمان کی عدم گرفتاری پر احتجاج کرتے ہوئے خودسوزی کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ ضلعی کی تحصیل نصیر آباد کے رہائشی اسفند یار ڈیپر کی والدہ رضیہ بیگم، مقتول کی اہلیہ، سات سالہ بیٹی اور خاندان کے دیگر افراد نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقتول اسفند یار کے قتل کی ایف آئی آررجسٹر ہونے کے باوجود اسفندیار ڈیپر کو قتل کرنے والے ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے، جبکہ مقتول کے ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کے لیے روز تھانوں کے چکر لگا کر تھک چکے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملزم کے ساتھ ہمارا کوئی جھگڑا نہیں ہے، جس دن مقتول اسفند یار ولی حیدرآباد سے اپنے گاؤں پہنچا تھا تو ملزم نے مقتول سے پوچھا کہ وہ یہاں کیوں آیا ہے؟، یہ کہ کر انہوں نے تین گولیان ماری جس کے نتیجے میں اسفند یار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر اعظم، آرمی چیف، وزیر اعلیٰ سندھ، وزیر داخلہ سندھ، آئی جی سندھ، ایس ایس پی لاڑکانہ اور انسانی حقوق کی تمام تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچا کر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر مقتول کی والدہ اور سات سالہ بیٹی نے انتباہ کیا کہ اگر ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا تو اسلام آباد پریس کلب کے سامنے خود سوزی کریں گی، جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت بااخصوص متعلقہ پولیس افسران پر ہوگی۔