بابا پیر سید شاہ اسحاق الکاظمی کا عرس 12جنوری کو منایاجائیگا

بابا پیر سید شاہ اسحاق الکاظمی کا عرس 12جنوری کو منایاجائیگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بابا پیر سید شاہ اسحاق الکاظمی کا عرس مبارک 12جنوری2025 کو خیرآباد مدینہ کالونی سردار ہائوس سیکٹر 16اورنگی ٹائون کراچی میں منایا جائے گا۔عرس کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ، ملک بھر سےعقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، تقریبات کا آغاز چادر پوشی سے ہو گا، عرس کے موقع پر محفل سماع کا انعقاد کیا گیا ہے جبکہ زائرین کیلئے لنگر کا انتظام بھی ہے۔سجادہ نشین دربار عالیہ ماڑی شریف ولایت مشہد ایبٹ آباد پیر سید شاہ سلطان اسحاق الکاظمی زائرین سے ملاقات کرینگے دربار عالیہ ماڑی شریف ایبٹ آباد کے خلیفہ سردار غلام سرور خان کے مطابق ملاقات کا وقت صبح 11بجے سے دوپہر 2بجے تک ہے۔