کراچی (اسٹاف رپورٹر ) گرینڈ الائنس آف پرووینشل آرگنائزیشن (GAPO) کے پلیٹ فارم پر تقریباً 24 غیر سرکاری تنظیموں (NGO's) نے باقاعدہ طور پر GAPO میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر GAPO کے بانی و سرپرست اعلی محمد نقی اور چیئرمین عرفان قریشی نے تمام عہدیداران اور معزز مہمانوں کو خوش آمدید کیاتقریب کا آغاز تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت خوانی سے ہوا اس کے بعد، GAPO کے پلیٹ فارم کی اہمیت اور مقاصد پر گفتگو کرنے کے لیے ایک اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوا اس موقع پر GAPO کے سینئر عہدیداران، جن میں سینئر وائس چیئرمین عبدالخالد ، وائس چیئرمین اسمائیل شیخ صاحب، چیف آرگنائزر شاکر رضا ، جنرل سیکریٹری فرحان سلیمان، فائنانس سیکریٹری سیما شاکر، جوائنٹ سیکریٹری رضوانہ شاہد، چیف کوآرڈینیٹر محمد نور ، کوآرڈینیٹر ظفر عباس، آفس سیکریٹری حکیم زین شاہ اور اسسٹنٹ کوآرڈینیٹر ارشد ندیم ، لیگل ایڈوائزر بیرسٹر سیدہ حراشاہ سینئر،ایڈوو کیٹ ہائی کورٹ محمد الیاس لیگل ایڈوائزر اور ایڈوکیٹ ہائی کورٹ محمد خان لیگل ایڈوائزر بھی موجود تھے مہمانوں کی شرکت: تقریب میں خصوصی مہمانوں کی شرکت بھی قابل ذکر رہی، جن میں محترمہ روبینہ ناز، محترمہ عائشہ سلطانہ، ڈاکٹر محمد نوید، گورنمنٹ سوشل ویلفئیر ڈپارٹمنٹ سے امجد، سید فیصل زیدی، زاہد قریشی اور شہر کراچی کے دیگر معززین شامل تھےGAPO کے مقاصد پر گفتگو GAPO کے بانی و سرپرست اعلی محمد نقی، چیئرمین عرفان قریشی اور چیف آرگنائزر شاکر رضا نے GAPO کے مقاصد اور اغراض پر تفصیل سے روشنی ڈالی انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس پلیٹ فارم کے ذریعے معاشرتی بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سماجی تنظیمیں معاشرے کی بہتری کےلئے اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ غریب عوام کو تعلیم،صحت اور روزگار سمیت دیگر زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کر نا سماجی تنظیموں کی اولین ترجیحات ہیں انہوں نے کہا کہ معاشرے کی بہتری کے لئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا کیونکہ پاکستان ہے تو ہم ہیں اس کی بہتری اور ترقی کے لئے بہترین معاشرے کی تشکیل ضروری ہے.
0 تبصرے