اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری کو مختلف ممالک کے سفراء نے سفارتی اسناد پیش کر دیں

اسلام آباد:  صدر آصف علی زرداری کو مختلف ممالک کے سفراء نے سفارتی اسناد پیش کر دیں

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری کو رومانیہ، صومالیہ، نیپال، جاپان اور بنگلہ دیش کے سفراء نے سفارتی اسناد پیش کر دیں رومانیہ کے نامزد سفیر مسٹر ڈَین سٹونیسکو نے صدر مملکت کو سفارتی اسناد پیش کیں صومالیہ کے نامزد سفیر شیخ نور محمد حسن اور نیپال کی نامزد سفیر محترمہ ریٹا دھیتل نے بھی صدر کو اسناد پیش کیں جاپان کے نامزد سفیراکاماتسو شوچی اور بنگلہ دیش کے نامزد ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے صدر مملکت کو اسناد پیش کیں صدر مملکت نے نامزد سفراء کو پاکستان میں تعیناتی پر مبارکباد دی امید ہے کہ نامزد سفراء تجارت، معیشت اور ثقافت کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے میں کردار ادا کریں گے، صدر مملکت نامزد سفراء کو ایوان صدر پہنچنے پر مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا