ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کی مدارس ریجسٹریشن کی تجاویز پر مثبت پیشرفت
وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات
ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کی مدارس ریجسٹریشن کی تجاویز پر مثبت پیشرفت، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معاملات کو جلد حل کرنے کی ہدایت کر دی
وزیراعظم شہباز شریف کا کهنا تها که وزارت قانون اس معاملے کو حل کرنے کے لیے آئین اور قانون کے مطابق اقدامات کرے
ملاقات میں رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر کامران مرتضیٰ ، رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف , پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ بھی موجود تھے۔
ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ ، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان موجود تھے۔
0 تبصرے