کراچی (وسیم قریشی) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ساؤتھ بے باک نڈر سابق صدر خلیل ہوت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ ہم نے اپنی زندگی پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کیلئے وقف کر رکھی ہے ہمارے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور دختر مشرق محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے ناقابل تسخیر خوشحال پاکستان اور خوشحال عوام کے لیے جانیں قربان کیں اور ہزاروں جیالوں نے بھی خوں کے نذرانے دئیے آج ہم اپنے شہید قائدین کے نقش قدم پر سیاسی سفر جاری رکھے ہوۓ ہیں خلیل ہوت نے کہا کہ کراچی کے تمام ڈسٹرکٹس کے معتبر جیالوں kچن چن کر شہید کیا گیا مگر انہوں نے پیپلز پارٹی کے پرچم کو نیچے نہیں گرنے دیا خلیل ہوت نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ پیپلز پارٹی کیلئے قربانیاں دینے میں سرے فہرست رہا ہے سانحہ کارساز میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے لیاری کے جیالوں نےاپنی قائد محترمہ بینظیر بھٹو پر جان نثاری کی تاریخ اپنے خون سے لکھی یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ لیاری سے بےپناہ محبت کرتی ہے چئیرمین بلاول بھٹو بھی مہربان ہیں خلیل ہوت نےکہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم شہید بھٹو اور شہید رانی کے نظریے اور ویژن پر کاربند بلاول بھٹو زرداری کے ہراول دستے میں شامل ہیں محفوظ ترقی یافتہ خوشحال پاکستان اور خوشحال عوام ہماری منزل ہے 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش بھٹو میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی برسی میں ایک بڑے قافلے کے ساتھ پہنچیں گے اور سلام عقیدت پیش کریں گے
0 تبصرے