ڈوکری: ہٹی غلام شاہ کے قریب حادثه، 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی

جاں بحق ہونے والوں میں حسن ابڑو، عبدالستار شر اور علی حسن شر شامل

ڈوکری: ہٹی غلام شاہ کے قریب حادثه، 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی

ڈوکری: ہٹی غلام شاہ کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں ٹکر، نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈوکری اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے تین افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی، چار زخمیوں کو لاڑکانہ اسپتال لے جایا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں گاؤں ملاں ابڑو کا رہائشی حسن ابڑو، عبدالستار شر اور علی حسن شر شامل ہیں۔ زخمیوں میں حسن علی ابڑو، سالار ابڑو، تحسین ابڑو، کیول شیر شامل ہیں جنہیں لاڑکانہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈکری اسپتال میں پڑی ہیں