مقتولہ پانچ بچوں کی ماں تھیں جسکو اینٹوں اور کلہاریوں کے وار سے قتل کیا گیا
فیصل آباد : غیرت کے نام پر سگے بھائی اورشوہر نے مل کر عابدہ نامی خاتون کو قتل کر دیا ۔
مقتولہ پانچ بچوں کی ماں تھیں جسکو اینٹوں اور کلہاریوں کے وار سے قتل کیا گیا۔
پولیس کا کهنا تها که وقوعہ تھانہ روڈالہ روڈ کی حدود چکنمبر 377 گ ب میں پیش آیا۔
پولیس ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزمان یوسف اور رضا کوفوری گرفتار کر لیا۔
پولیس اور فرانزک ٹیمیں تمام ثبوت اکھٹے کر رہی ہیں۔ سی پی او فیصل آباد کا کهنا تها که
ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔
0 تبصرے