فیملی فن گالہ 2024کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہیں، سعید سربازی/ شعیب احمد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پریس کلب کا سالانہ میگا ایونٹ فیملی فن گالا 31نومبر بروزہفتہ کراچی پریس کلب میں منعقد ہوگا۔ فیملی فن گالہ 2024کے انتظامات کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں جبکہ ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے آرگنائزنگ کمیٹی سمیت مختلف امور کی نگرانی کے لیے کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی نے کہا کہ کلب کے ممبران اور ان کے اہل خانہ کے لیے تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد ہماری روایت رہی ہے ۔اپنی ان روایات کو برقرار رکھنے کے لیے کراچی پریس کلب کاسالانہ میگا فیملی گالہ 31 نومبر بروز ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں منعقد ہوگا-فیملی گالا کی تیاریوں کے سلسلے میں گزشتہ شب پریس کلب میں والنٹیرز کااجلاس ہوا۔اجلاس سے سیکرٹری پریس کلب شعیب احمد، جوائنٹ سیکرٹری محمدمنصف،سینئرصحافی احمد حسن ،اے ایچ خانزادہ،حامد الرحمن،سید نبیل اختر، لیاقت علی خان ، امتیاز خان فاران ، عامر لطیف اورارمان صابرسمیت دیگرنے بھی خطاب کیا۔اس موقع پرتمام کمیٹیوں کے ممبران کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔سیکرٹری شعیب احمد نے کہا کہ دی ڈیموکریٹس پینل کی اپنے ممبران کے لیے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، موجودہ باڈی نے اپنے ممبران کو صحت کی جدید سہولیت کی فراہمی کے لیے کام کیا ہے ۔مختلف اسپتالوں اور لیبارٹریز کے ساتھ ایم او یوز پر دستخط کیے گئے جبکہ کلب میں ڈینٹل کلینک کے قیام کے ساتھ جناح اسپتال میں بھی صحافیوں کے لیے خصوصی ڈیسک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ رواں سال بھی کلب کے ممبران کی ہاؤسنگ اسکیموں کے مسائل حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں جبکہ نئے ممبران کے پلاٹس کے لیے تمام امور حتمی مراحل میں داخل ہوگئے ہیں ۔فن گالا کے حوالے سے سیکرٹری کراچی پریس کلب نے کہا کہ ایسے پروگرامز سے کلب کے ممبران کو صحت مندانہ سرگرمیاں میسر آتی ہیں- صحافیوں سمیت معاشرے کے ہر فرد کے لئے اس طرح کی سرگرمیاں بہت ضروری ہیں- ایسی سر گرمیوں کے صحت اور ذہن پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں- انہوں نے بتایا کہ دن 12 بجے سے رات گئے تک جاری رہنے والے اس فیملی فن گالا میں بچوں کے لیے تفریحی، خواتین اور بچوں کے لیے مختلف کھیل، میڈیکل کیمپ کی سہولیات کے ساتھ مختلف سرگرمیاں ہوں گی-انہوںنے بتایا کہ فیملی گالا میں فوڈ اسٹریٹ ،پلے لینڈ ،مہندی اسٹال ،میجک شو ،کوئز ،لکی ڈرا ،انٹرٹینمنٹ ،بچوں کے لیے خصوصی طور پرفیس پینٹنگ ،جمپنگ کیسل ،سلائیڈنگ ،اسپورٹس کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ خواتین کے لیے جیولری اسٹال ،چوڑیاں کا اسٹال ،میوزیکل چیئرکا مقابلہ ،فری گفٹ آئٹمز کے علاوہ مختلف دلچسپ سرگرمیوں پر مشتمل اسٹالز لگائے جائیںگے۔
0 تبصرے