اردو مزاحیہ ڈرامہ شادی میرے باپ کی 29 نومبر کو رات نو بجے پیش کیا جائے گا

ملک آرٹ پروڈکشن کی جانب سے عبدالرزاق ملک کے بینر تلے ڈرامے کے مصنف ۔ و ہدیات کار عنایت سمیع ، معاون ہدایت کار عظیم خان ہیں

اردو مزاحیہ ڈرامہ شادی میرے باپ کی 29 نومبر کو رات نو بجے پیش کیا جائے گا

کراچی (شوبز رپورٹر ۔ وسیم قریشی) ٹیم عنایت سمیع کی جانب سے اردو مزاحیہ ڈرامہ شادی میرے باپ کی انتیس نومبر کو رات نو بجے پیش کیا جائے گا ، ملک آرٹ پروڈکشن کی جانب سے عبدالرزاق ملک کے بینر تلے ڈرامے کے مصنف ۔ و ہدیات کار عنایت سمیع ، معاون ہدایت کار عظیم خان ہیں ۔ سرفراز بیگ ۔ ظہیر خان اور سلیم ناصر اسٹیج کنٹرول ہیں ۔ جبکہ فنکاروں میں عنایت سمیع۔ عائزہ خان ۔ عمر حنیف ۔عائشہ شہریار وقاص شیخ ۔ ظفر اعوان ، عائشہ ناز ، عدنان شاہ ، نیناں مرزا ، اے حمید ، اسلم پیا ، ماہین ، مقبول ملک ، خالد پرنس ، ریئس ، فریدالدین ، شہریار ، وسیم ، فن کے جوہر دکھائیں گے ، جبکہ ڈرامے کی کہانی کے حوالے سے عنایت سمیع نے کہا ہے کہ آج کل کے زمانے میں شادی ایک مشکل فریضہ بنادیا گیا ہے جبکہ اس کو آسان ہونا چاہیے ۔معاشرے کی بہتری کے لیے اولاد کی تربیت ضروری ہے اگر اچھی تربیت نہ کی جائے تو معاشرہ بگڑجاتا ہے کہانی میں انہی چیزوں کو طنزو مزاح کے ساتھ پیش کرنے کی کوشش کی جائے گی