وزیر اعلی پنجاب "اپنا گھر اپنی چھت " پروگرام زور شور سے جاری

وزیر ھاوسنگ پنجاب بلال یاسین نے 2 خوش نصیبوں کو گھر بنانے کے لئے پہلی قسط ادا کردی

وزیر اعلی پنجاب

راولپنڈی؛ وزیر اعلی پنجاب "اپنا گھر اپنی چھت " پروگرام کے تحت وزیر ھاوسنگ پنجاب بلال یاسین نے آج مری میں 2 خوش نصیبوں کو گھر بنانے کے لئے وزیر اعلی سکیم کے تحت بلا سود قرضہ منظور ہونے پر ساژھے سات لاکھ روپے کی پہلی قسط ادا کی ہے۔ وزیر ھاوسنگ پنجاب بلال یاسین نے وزیر اعلی پنجاب کے پروگرام اپنا گھر اپنی چھت پروگرام کے تحت جن خوشں نصیبوں کو رقم فراہم کی ہے ان میں سے ایک خاتون گلڈنہ مری کی رہائشی ہے جبکہ دوسرے خوش نصیب کا نام سجاد ہے جس کا تعلق ایکسپریس ہائی وے مری سے ملحقہ ڈھوک سے ہے۔ اس موقع پرصوبائی وزیر بلال یاسین نے وزیر اعلی ہنجاب مریم نواز کے مشن پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مریم نواز اپنے غریب اور بے گھر ہم وطنوں کا درد رکھتی ہیں اور انکی بنیادی ضرورتوں کو مہیا کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔ حکومت پنجاب عوام۔ کو آسان اور بلا سود اقساط پر 15 لاکھ تک قرضہ فراہم کر رہی ہے۔رواں سال ایک لاکھ گھر بنانے کے لئے حکومت قرضہ دینے کا ٹارگٹ رکھتی ہے۔ یوں ایک لاکھ کے قریب لوگ اپنا گھر بنا کے اپنی چھت حاصل کر سکیں گے۔