سپریم کورٹ کے باہر تعینات اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں نے وزیر قانون کو روکا
وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو آج سپریم کورٹ داخلے سے روکنے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سپریم کورٹ کے باہر تعینات اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں نے وزیر قانون کو روکا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیر قانون اور پولیس اہلکاروں کے درمیان بحث اور دھکم پیل بھی ہوئی۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو پولیس اہلکاروں سے مکالمہ کرتے بی دیکھا جا سکتا ہے، پولیس کے سینئر افسر نے وزیر قانون نے کہا، انہیں جانے دو! اس کے بعد وزیر قانون کو جانے دیا گیا۔
0 تبصرے