ہنر مند بیٹی. . . . . . خوشحال ہنر مند پنحاب

تحریر: تابندہ سلیم

ہنر مند بیٹی. . . . . .  خوشحال ہنر مند پنحاب

خواتین ہمارے ملکی آبادی کا 52 فیصد حصہ ہیں۔یوں آبادی میں زیادہ ہونے کی وجہ سے ملکی ترقی و خوشحالی میں بھی انکا خاص کردار ہونا چاہئے۔ ویسےتو ہمارے ہاں خواتین بہت سے شعبوں میں اہم عہدوں پر فائض ہیں لیکن بہت سے شعبہ ہایے زندگی میں مردوں سے ابھی پیچھے ہیں۔دیہاتوں میں خصوصی طور پر وہ معاشی استحصال کا شکار ہیں اور ترقی سے محروم ہیں۔ یوں تو گزشتہ ہر حکومت نے خواتین کے حقوق و تحفظ کے کیے کچھ نا کچھ اقدامات کیے ہیں جن ہر کاغزی کارروائی بھی ہوئی اور ان میں کئی ایسی پالیسیز بھی ہیں جن کو ابھی تک عملی جامہ نہیں ہہنایا جا سکا۔ لیکن وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف عورت ہونے کے ناطے خواتین کے مسائل کو اچھی طرح جانتی ہیں اور درد دل بھی رکھتی ہیں۔ انہوں نے خواتین کے محفوظ مستقبل کے لیے عملی اقدامات کر کے مثالی اور تاریخی حیثیت حاصل کی ہے۔ وزیر اعلی مریم نواز نے گاوں گاوں میں "گارمنٹ سٹی"بنانے کا عزم کیا ہے ۔اس سلسلے میں انہوں نے ہر گاوں میں گارمنٹ سنٹرز کے قائم کئے ہیں۔ ان میں سے کچھ سنٹرز پر خواتین نے تربیت بھی مکمل کر لی ہے ۔اس سلسلے میں وزیر اعلی نےواہگہ بارڈر گارمنٹ سنٹر میں پہلے بیج کی تربیت مکمل کرنے پر خواتین میں سرٹیفیکیٹس ،سکالرشپس، ٹرینگ کرنے والی ٹیچرز کے لیے کیش ایوارذز اور جاب کے لیٹرز تقسیم کر کے تاریخ رقم کی ہے۔ ملکی تاریخ میں یہ پہلی مثال ہے کہ خواتین کی معاشی ترقی اور استحکام کے لیے یوں عملی اقدامات کیے گیے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے دو پلگ اینڈ پلے سٹچنگ یونٹس کے قیام کی منظوری بھی دے دی ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ بیٹیوں کے لیے مفت ٹریننگ، پک اینڈ ڈراپ سروس کے ساتھ سکالر شپ اور فارغ التحصیل ہونے پر ملازمت کے لیٹرز جاری کرنا یقینا" پنجاب حکومت کا بہت حوصلہ افزاء اقدام ہے۔ انہوں نے خواتین کو باعزت روزگار فراہم کر کے انہیں معاشرے کا ایک اہم اور مفید رکن بنایا ہے ۔اس طرح خواتین نا صرف خود با اختیار ہونگیں،کسی کی محتاج نہیں ہونگیں بلکہ اپنے خاندان کا سہارا بھی بنیں گیں۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا خواتین کو معاشی طور پر با اختیار اور ہنرمند بنانے کے منصوبے کے پہلے دستہ کی تربیت مکمل ہونے پر واہگہ بارڈر گارمنٹ سبٹر کا وزٹ کیاہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یوں پنجاب کی نئی تاریخ لکھ دی ہے۔ واہگہ کی غریب خواتین کو وظائف کی شکل میں مالی مدد، تربیت مکمل کرنے پر سرٹیفیکیٹ کے ساتھ نوکری کا لیٹر بھی دیا ہے۔مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ "آپ کو ہنرمند بنانے کا مقصد یہ ہے کہ آپ لینا والا نہیں بلکہ دینے والا ہاتھ بن جائیں" کسی کی محتاج نہ رہیں۔خواتین نے وزیر اعلی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بڑی بہن اور ماں بن کر ہمیں زندگی میں آگے بڑھنے کا نیا حوصلہ، اعتماد اور موقع دیا ہے۔ اس نوقع پر وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ ہر تحصیل میں انشاءاللہ گارمنٹ ٹریننگ سینٹر بنائیں گے تاکہ میری بچیوں کو گھر سے دور سفر نہ کرنا پڑے ۔ملبوسات کی تیاری اور سلائی کی تربیت پانے والا خواتین کو وزیر اعلی نے سرٹیفیکیٹ دے دئیے ۔پنجاب بھر میں پہلی بار خواتین کو ہنرمند بنانے کے پروگرام کے تحت تربیت مکمل کرنے والا خواتین کا یہ پہلا دستہ ہے ۔انہوں نےملبوسات کی تیاری کی تربیت پانے والی خواتین سے ملاقات کی اور تربیت کی تکمیل پرانہیں مبارک دی ۔انہوں نے کہا " مجھے ہر بیٹی پر ناز ہے، آپ اپنے گھر کی عزت اور شان ہیں۔ ہنرمند بننے کے بعد کوئی آپ کو کمزور نہیں سمجھے گا، ان شاءاللہ"، آپ کی ترقی کے سفر پر بہت خوش ہوں کہ آپ نے یہ ہنر سیکھا۔اب کسی خاتون کو ہاتھ نہیں پھیلانا پڑےگا، خود باعزت روزگار کما سکیں گی ۔یہی اس منصوبے کا مقصد تھا۔پنجاب کی خواتین کو تعلیم ، صحت، روزگار، کھیلوں سمیت ہر شعبے میں ترقی و خوشحالی کی مثال بنانا ہے۔بچیوں کے جذبات اور خوشی سے مریم نواز شریف زندہ باد کے نعرے لگائے۔وزیراعلی پنجاب خواتین کے لیے مشعل راہ ہیں کیوں کہ وہ ہر گزرتے دن کے ساتھ خواتین کو بااعتماد اور خود مختار بنانے کیلیے اقدامات میں مصروف عمل دکھائی دیتی ہیں۔ مریم نوازخدمت اور کارکردگی میں سب کو پیچھے چھوڑ کر اپنے وعدوں کی تکمیل میں مگن ہیں۔