بصارت سے محروم افراد سے اظہار یکجہتی اور سفید چھڑی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کا دن منایا جا رہا ہے:امین میمن
حیدراباد: ادارہ خصوصی تعلیم و بحالی برائے اسپیشل چلڈرن جی او ار کالونی کی جانب سے انٹرنیشنل وائٹ کین سیفٹی ڈے کے موقع پر سرکٹ ہاؤس سے جی او ار پیٹرول پمپ تک ایک اگائی واک کا اہتمام کیا گیا ۔واک میں ریجنل ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن و بحالی سینٹر امین میمن ۔پرنسپل نجمہ قادر چنڈ۔ سلمہ عادل ۔سمینہ سومرو ۔محمد ناصر سولنگی۔ احسان تالپور کے علاوہ بصارت سے محروم بچوں کی بڑی تعدادبھی موجود تھی ۔اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر اسپیشل ایجوکیشن و بحالی امین میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اج پوری دنیا میں بصارت سے محروم افراد سے اظہار یکجہتی اور سفید چھڑی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کا دن منایا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ بصارت سے محروم افراد کی تعلیم و تربیت پر خطیر رقم خرچ کر رہی ہے تاکہ یہ لوگ تعلیم کے زیور سے اراستہ ہو کر معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے اس وقت DEPD کا بریل پریس کراچی میں کام کر رہا ہے جو کہ بصارت سے محروم بچوں کے لیے تدریسی کتابیں بھی شائع کی گئی ہیں اب تک 500 کتابیں DEPD کہ مختلف اداروں میں تقسیم کی جا چکی ہے ۔ اس موقع پر نجمہ قادر چنڈ ۔سلمہ عادل۔ سمینہ سومرو۔ محمد ناصر سولنگی و دیگر نے کہا کہ اسپیشل ایجوکیشن و بحالی سینٹر میں بصارت سے محروم بچوں کو ایجوکیشن۔ فنی تعلیم ۔کورس۔اسکول یونیفارم ۔لنچ اور پک اینڈ ڈراپ کی سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہے ۔
0 تبصرے