کراچی پریس کلب کی لائبریری کمیٹی کے زیر اہتمام اراکین کلب کے بچوں کے لیے ری ڈنگ کا مقابلہ منعقد

مقابلے میں پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت تک پڑھنے والے بچوں نے حصہ لیا

کراچی پریس کلب کی لائبریری کمیٹی کے زیر اہتمام اراکین کلب کے بچوں کے لیے ری ڈنگ کا مقابلہ منعقد

کراچی: کراچی پریس کلب کی لائبریری کمیٹی کے زیر اہتمام اراکین کلب کے بچوں کے لیے ری ڈنگ کا مقابلہ منعقد کیا گیا، اس مقابلے میں پہلی جماعت سے آٹھویں جماعت تک پڑھنے والے بچوں نے حصہ لیا، مقابلے میں حصہ لینے والے بچوں میں لڑکے اور لڑکیاں شامل تھیں، یہ مقابلہ انگریزی، اردو اور سندھی سمیت تین زبانوں میں کرایا گیا، مقابلے کے دوران بچوں کے اہل خانہ بھی موجود تھے، کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی اور سیکریٹری شعیب احمد نے مقابلے میں کامیاب ہونے والے بچوں میں انعامات تقیسم کیے، انعام حاصل کرنے والے بچوں میں غلام مصطفی کورائی، محمد صابر، عمیمہ تیموری، محمد احمد تیموری، ہادیہ خان، عمیمہ خان، محمد انصاری، محمد معز انصاری، مصفرہ منیر انصاری، مصطفی جمال، رانیہ خلیل، عارض خلیل، ہانیہ خلیل اور دیگر شامل تھے۔لائبریری کمیٹی کے سیکریٹری عبدالرزاق ابڑو اور رکن رضوانہ نقوی نے تمام بچوں اور ان کے اہل خانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی ان کی کوشش رہے گی کہ بچوں کے لیے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جائے، اس موقع پر بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی نے کامیاب پروگرام منعقد کرنے پر پریس کلب کی لائبریری کمیٹی کو مبارکباد دی اور کہا کہ اس طرح کے پروگراموں سے بچوں میں پڑھنے کی طرف رجحان بڑھے گا، کراچی پریس کلب کے سیکریٹری شعیب احمد نے کہا کہ اس ماحول میں ایسے پروگرام کرانا بہت ہی خوش آئند بات ہے جب ہمارے معاشرے میں پڑھنے کا رجحان کم ہوچکا ہے، کراچی پریس کلب آئندہ بھی اپنے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اس طرح کے پروگراموں کا سلسلہ جاری رکھے گی،انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کو بھی چاہیے کہ وہ بڑے پیمانے پر اس طرح کے پروگرام منعقد کرے جس سے معاشرے میں پڑھنے کا رجحان بحال ہوسکتا ہے۔