آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 38 روزہ ”ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2024“ کا24 واں روز

میوزیکل کانسرٹ میں جنوبی کوریا کے گروپ Good Fellis،اور حمزہ اکرم قوال نے اپنی پر فارمنس سے سماں باندھ دیا

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 38 روزہ ”ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2024“ کا24 واں روز

کراچی ( )آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام 38 روزہ ”ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2024“ کا24 واں روز کامیابی کے ساتھ جاری ہے فیسٹیول کے 24ویں روز میگا میوزک کانسرٹ 4.0 نے فیسٹیول کو چار چاند لگا دئیے ، میوزیکل کانسرٹ میں جنوبی کوریا کے گروپ Good Fellis، SOVAPA Academic Ensemble،حمزہ اکرم قوال ، نتاشہ بیگ ، وہاب بگٹی ، سلطان بلوچ ، نعمان الشیخ ، جیمبروز بینڈ اور Rhythmic Reverieنے اپنی پر فارمنس سے ماحول کو رنگین بنادیا ۔میوزیکل کانسرٹ میں جنوبی کوریا کے گروپ Good Fellis کی منفرد پرفارمنس نے اہلیان کراچی کے دل جیت لئے ۔ میوزیکل کانسر ٹ میں قونصل جنرل Yi Sungho نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کورین کانسرٹ ہونا میرے لیے باعث فخر ہے،کورین بینڈ کو کراچی میں سننا ایک مشکل کام ہے ،کراچی والے جنوبی کوریا کے میوزیکل بینڈ کو سننے کا تجربہ پہلی بار کر رہے۔اس طریقے سے دونوں ممالک کے لوگ اس کنسرٹ سے لطف اندوز ہونگے۔ہم نے اس کانسرٹ میں ایک نیا تجربہ کیا ہے۔روایتوں کو توڑ کر مختلف انداز سے موسیقی کا فن پیش کریں گے،میں چاہتا ہوں کہ یہاں کے لوگ دنیا بھر کی موسیقی کو سمجھیں ،پاکستان کی ترقی میں حصہ ڈالیں ،آرٹس کونسل کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس فیسٹیول میں پرفارم کرنا کا موقع فراہم کیا۔ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہا کہ جنوبی کوریا ایک پرامن قوم ہے، میں جنوبی کوریا کو خوش آمدید کہتا ہوں ،جنوبی کوریا کے اس گروپ نے آج ہمارے ملک میں پر فارم کر کے نہ صرف اپنے بلکہ پاکستان کا نام بھی اونچا کیا،میوزیکل کانسرٹ میں حمزہ اکرم قوال نے اپنی شاندار قوالی سے شائقین کو جھومنے پر مجبور کر دیا جبکہ وہاب بگٹی اور نتاشہ بیگ نے اپنی مدھر آواز سے اہلیان کراچی کو محظوظ کیا۔ دوسری جانب سے SOVAPA Academic Ensemble نے اپنی موسیقی کے ذریعے پاکستانی میوزک ڈائریکٹر کو خراج تحسین پیش کیا ۔ کانسرٹ میں موسیقی کے دلدادہ افراد سمیت اہلیان کراچی کی بڑی تعداد نے شرکت ،واضح رہے کہ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری 38روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 02 نومبر تک جاری رہے گا جس کے ٹکٹ آرٹس کونسل کراچی اور ٹکٹ والا ڈاٹ کام سے حاصل کیے جاسکتے ہیں ، آرٹس کونسل کے ممبران 50فیصد رعایت پر آرٹس کونسل سے بآسانی ٹکٹ حاصل کرسکتے ہیں۔