عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو دو بار سزائے موت سنائی
فیصل آباد (ویب ڈیسک) فیصل آباد کے ایڈیشنل سیشن جج نے دوہرے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
آج فیصل آباد کے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں دوہرے قتل کیس کی سماعت ہوئی، جس دوران عدالت نے کیس کا فیصلہ سنایا۔
عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو دو بار سزائے موت سنائی۔
اس کے علاوہ عدالت نے مقتولین کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔
واضح رہے کہ ملزم عثمان نے اگست 2022 میں اپنی بیوی اور سسر کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔
0 تبصرے