بھارتی ماڈل و اداکارہ اروشی روٹیلا نے اپنے پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کا نام بتا دیا

بالی ووڈ کی متعدد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ اروشی ہمیشہ تنازعات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں

بھارتی ماڈل و اداکارہ اروشی روٹیلا نے اپنے پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کا نام بتا دیا

ابوظہبی (ویب ڈیسک) بھارتی ماڈل و اداکارہ اروشی روٹیلا نے اپنے پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کا نام بتا دیا۔ بالی ووڈ کی متعدد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ اروشی ہمیشہ تنازعات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔ کبھی وہ سیٹ پر زخمی ہو جاتی ہیں، کبھی ان کی مضحکہ خیز ویڈیوز لیک ہو جاتی ہیں، چاہے وہ اداکاری کر رہی ہوں یا نہیں، ان کا نام میڈیا کی سرخیوں میں ضرور آتا ہے۔ اروشی نے متحدہ عرب ریاست میں بالی ووڈ فلم ایوارڈز آئیفا کی ایک تقریب کے دوران اپنے پسندیدہ پاکستانی کرکٹر کا نام لیا۔ تقریب کے دوران ایک پاکستانی صحافی نے اروشی سے پوچھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم سے آپ کا پسندیدہ کرکٹر کون ہے؟ جواب میں اروشی نے کہا کہ پاکستان بہترین ٹیم ہے لیکن فاسٹ بولر نسیم شاہ بہت باصلاحیت کرکٹر ہیں۔ واضح رہے کہ اروشی ماضی میں نسیم شاہ کی وجہ سے ٹرینڈ کرچکی ہیں، اروشی روٹیلا نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ شروع ہونے سے قبل پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ساتھ پاکستانی اسکواڈ کی تصویر شیئر کی تھی۔ . اس کے علاوہ بھارتی اداکارہ نے قومی فاسٹ باؤلر کو ان کی سالگرہ اور اعزازی ڈی ایس پی بننے پر بھی مبارکباد دی۔