کرشمہ کی پہلی محبت کون ہے؟ کرینہ کپور نے بتاديا

اداکارہ کرینہ کپور اور کرشمہ کپور نے پہلی بار ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں ایک ساتھ شرکت کی

کرشمہ کی پہلی محبت کون ہے؟ کرینہ کپور نے بتاديا

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے انکشاف کیا کہ ان کی بہن اور سابق اداکارہ کرشمہ کپور کا پہلا کرش ’’سلمان خان‘‘ تھا۔ اداکارہ کرینہ کپور اور کرشمہ کپور نے پہلی بار ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں ایک ساتھ شرکت کی، جس کی قسط آج نشر کی جائے گی۔ شو کے ٹریلر کا ویڈیو کلپ غیر ملکی میڈیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ شو کے دوران کرشمہ اور کرینہ نے اپنے بالی ووڈ کیرئیر اور زندگی کے خوبصورت لمحات سمیت اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں تفصیلی خیالات کا اظہار کیا۔ وائرل ویڈیو میں میزبان کپل شرما نے کرینہ کپور سے پوچھا کرشمہ کی پہلی محبت کون تھی؟ جس کے جواب میں کرینہ کپور نے کہا کہ سلمان خان۔ " واضح رہے کہ کرشمہ کپور اور سلمان خان نے نوے کی دہائی میں متعدد فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے، جن میں جڑواں، اناز اپنا اپنا، بیوی نمبر ون، دلہاں ہم لی جائیں گی، چل میری بھائی اور ہم ساتھ ساتھ ہیں جیسی فلمیں شامل ہیں۔