آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2024 کامیابی کے ساتھ جاری

فیسٹیول کے سولہویں روز ! The sound of Tinkling Bellsمیں معروف رقاصہ شیما کرمانی کی شاندار پر فارمنس

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2024 کامیابی کے ساتھ جاری

کراچی ( )آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2024 کامیابی کے ساتھ جاری و ساری ہے ، فیسٹیول کے سولہویں روز ! The sound of Tinkling Bellsکے عنوان سے ایک شام کلاسیکل ڈانس کے نام کا انعقادآڈیٹوریم ون میں کیا گیا ،جس میں رُوس کے قونصل جنرل Andrey Viktorovich fedorovنے شرکت کی ، معروف رقاصہ شیما کرمانی نے پر فارمنس کا آغاز معروف شاعرہ فہمیدہ ریاض کی نظم ”آوہم وطنوں رقص کرو“ سے کیا ، جبکہ گروپ کے ہمراہ دیگر پرفارمنسز سے شائقین کومحظوظ ہونے پر مجبور کردیا ،کلاسیکل رقص کے دلدادہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔واضح رہے کہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2نومبر تک آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری رہے گا، جس میں روزانہ کی بنیاد پر مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جا تا ہے.