امریکا میں صدی کا سب سے خطرناک سمندری طوفان ملٹن ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا

امریکہ میں صدی کے بدترین سمندری طوفانوں میں سے ایک، لاکھوں لوگوں کو نقل مکانی پر مجبور

امریکا میں صدی کا سب سے خطرناک سمندری طوفان ملٹن ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا میں صدی کا سب سے خطرناک سمندری طوفان ملٹن ریاست فلوریڈا سے ٹکرایا۔ سمندری طوفان کی 195 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے باعث فلوریڈا میں 2000 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ خطرناک طوفان کے باعث تقریباً 50 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوگئے، جب کہ ساحلی علاقوں سے 72 ملین افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس سے قبل سمندری طوفان ہیلن فلوریڈا سے ٹکرا گیا تھا جس میں 250 کے قریب افراد ہلاک ہوئے تھے۔