وفد نے کراچی پریس کلب کے 700 نئے اراکین کے لئے 125 ایکٹر زمین فراہم کرنے پر ڈی جی ایل ڈی اے کا شکریہ ادا کیا
کراچی: کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی کی قیادت میں کراچی پریس کلب کے سیکریٹری شعیب احمد ، جوائنٹ سیکریٹری محمد منصف ، سیکریٹری پلاٹ کمیٹی شمس کیریو اور ممبر گورننگ باڈی نور محمد کلہوڑو کی ڈائریکٹر جنرل لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی صفدر علی بگھیو سے 8 اکتوبر 2024 بروز منگل ایل ڈی اے ہیڈ آفس میں ملاقات۔
کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی اور سیکریٹری شعیب احمد نے ڈی جی ایل ڈی اے اور متعلقہ ایل ڈی اے حکام کو کراچی پریس کلب جرنلسٹس ہاؤسنگ اسکیم ہاکس بے کے بلاک 2 ، 3 ، 3 اے، 3 اے ون اور بلاک 68 میں ترقیاتی کاموں کی صورتحال اور مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی، صدر کراچی پریس کلب نے ایل ڈی اے کی جانب سے کراچی پریس کلب کے 700 نئے اراکین کے لئے 125 ایکٹر زمین فراہم کرنے پر ڈی جی ایل ڈی اے کا شکریہ ادا کیا۔
میٹنگ کے اہم نکات :
1- ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کے لئے کراچی پریس کلب کی ہاؤسنگ اسکیم کا علیحدہ سے بنک اکاؤنٹ بنانے اور 1997 سے اب تک ہونے والے تمام ترقیاتی کاموں کی تفصیلی رپورٹ بمعہ آمدن و اخراجات مرتب کرنے کی تجویز دی۔
2- لیاری ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی 6000 ہزار ایکڑ لیز کے معاملات کو جلد از جلد حل کرنے اور 1238 پریس کلب الاٹیز کے ساتھ ساتھ تقریبا 52 ہزار الاٹیز کو لیز دینے کے عمل کو شروع کرانے پر زور دیا گیا۔
3- ہاؤسنگ سوسائٹی کے تمام بلاکس میں کراچی پریس کلب کی درخواست پر شروع ہونے والی جنگل کٹنگ اس ماہ مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
4- بلاک 2 کے پلاٹ نمبر 1 تا 32 میں نا مکمل ترقیاتی کام اور بلاک 3 اے کے پلاٹ نمبر 84 تا پلاٹ نمبر 99 کے داخلی راستے پر گڑھوں کی نشاندھی کی گئی، روڈ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ان مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
5- بلاک 3 اے کے صحافی پارک کی صفائی اور مرمت کے ساتھ ساتھ اس کی نگرانی اور چوکیداری کا نظام بنانے کی حکمت عملی طے کی گئی۔
6- ہاؤسنگ اسکیم کے تمام بلاکس کی باؤنڈری وال اور ترقیاتی کاموں کے منصوبوں پر کراچی پریس کلب میں وزیر اعلی سندھ کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کے تناظر میں متعلقہ محکموں سے فالو اپ لینے کی تجویز دی گئی۔
7- فل پیمنٹ کرنے والے تمام الاٹیز کو سائٹ پلان جاری کرنے کے لئے ون ونڈو آپریشن بنانے کی تجویز پر عمل درآمد کردیا گیا ہے، اب پریس کلب میں ایل ڈی اے ٹیم درخواستیں وصول کرے گی۔
8- بلاک 68 کی متاثر ہونے والی ڈیمارکیشن، جنگل کٹنگ اور رابطہ آفس کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، امید ہے اس ماہ رابطہ آفس مکمل ہو جائے گا، ان شاءاللہ
0 تبصرے