غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون کی لاش سے ایک خط بھی برآمد ہوا ہے
بغیر پارٹنر کے خود سے شادی کر کے انٹرنیٹ پر مشہور ہونے والی خاتون ٹک ٹوکر نے ترکی میں عمارت کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون کی لاش سے ایک خط بھی برآمد ہوا ہے۔
نوٹ میں آخری پیغام تھا کہ میں نے سب کچھ آزمایا ہے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ میرا وزن ایک کلو کم ہو رہا ہے، مجھے نہیں معلوم کہ کیا کروں، مجھے فوری طور پر وزن بڑھانے کی ضرورت ہے۔ دی
رپورٹ کے مطابق کبرا کی موت کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کبرا کے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ایک کروڑ سے زائد فالوورز ہیں جب کہ انسٹاگرام پر ان کے 20 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔
سال 2023 میں کبریٰ ایاکت نے سب کو حیران کر دیا جب انہوں نے بغیر پارٹنر کے شادی کر لی۔
0 تبصرے