پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو پارلیمنٹ کے باہر سے گرفتار کر لیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو پارلیمنٹ کے باہر سے گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عمر ایوب اور زرتاج گل کو بھی گرفتار کیا جائے گا تاہم علی محمد خان پارلیمنٹ ہاؤس سے نکل چکے ہیں اور پولیس نے انہیں گرفتار نہیں کیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور ریڈ زون کے اندر اور باہر جانے والی سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔
ڈی چوک، نادرا چوک، سرینا اور میریٹ پر ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔
ریڈ زون میں داخل ہونے اور باہر نکلنے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کھلی ہے۔
ذرائع کے مطابق شیر افضل مروت کو نئے قانون کے تحت قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے قانون کے تحت اسمبلی میں موجود پنجاب قیادت کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیے جانے کا امکان ہے اور اس حوالے سے اسلام آباد پولیس نے باضابطہ طور پر پنجاب پولیس کو آگاہ کر دیا ہے۔
0 تبصرے