ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ اور سیاستدان کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ مجھے اس قدر بدنام کیا گیا ہے کہ وہ شادی نہیں کر رہی۔
حال ہی میں ایک بھارتی شو کے دوران کنگنا رناوت نے شادی کے حوالے سے بات کی اور یہ بھی بتایا کہ کس طرح ان کے خلاف چلنے والی منفی مہم ان کی شادی میں رکاوٹ بن رہی ہے۔
شو کے دوران جب 38 سالہ اداکارہ سے پوچھا گیا کہ شادی کے بارے میں ان کی کیا رائے ہے اور کیا ان کے شوہر سیاستدان ہوں گے یا اداکار؟
کنگنا رناوت نے کہا کہ وہ اس معاملے پر کیا بات کریں؟ شادی کے بارے میں اس کے خیالات بہت اچھے ہیں اور وہ مانتی ہیں کہ ہر انسان کو ایک ساتھی کی ضرورت ہوتی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ ان کے بچے ہوں لیکن لوگوں نے انہیں اس قدر بدنام کیا کہ وہ شادی نہیں کر رہیں۔
اداکارہ نے ایک دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک بار کچھ لوگ رشتے کے لیے ان کے گھر آئے تھے، اس دوران عدالت سے حاضری کا حکم آیا۔
جس کے بعد اداکارہ نے اپنے بیان کی تردید کرتے ہوئے اسے مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بھی ایک سائیڈ ایفیکٹ ہے۔
0 تبصرے