اپنے قلم اور زبان سے فرنٹ لائن پر آکر ملک کی نظریاتی سرحدوں کادفاع کیا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارا گلا گھونٹنے کی کوشش کی جارہی ہے: اینکر پرسن وکالم نگار علی رضا علوی

اسلام آباد : ۔ممبر ایف ای سی پی ایف یو جے ،سابق صدر آرآئی یوجے ،معروف اینکر پرسن وکالم نگار علی رضا علوی نے کہا ہےہمیں فخرہے کہ ہم نے اپنے قلم اور زبان سے ہمیشہ فرنٹ لائن پر آکر ملک کی نظریاتی سرحدوں کادفاع کیا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارا گلا گھونٹنے کی کوشش کی جارہی ہے ایسا کرنے والے ملک وقوم کی کوئی خدمت نہیں کررہے وہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پی ایف یو جے کے مرحوم قائدین نثار عثمانی اور سی آر شمسی کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے انہوں نےکہا ان دونوں مرحومین کا دن اس لیے منایا جارہا ہے کہ وہ اپنے عہد میں موجود دیگر لوگوں سےآگے تھے اور اپنےاپنےدور کےظالموں کیخلاف آوازبلند کرنے کاحوصلہ رکھتےتھےانہوں نےکہالوگوں سےاظهار رائےکی آزادی چھین کر ملک کی کوئی خدمت نہیں کی جارہی ایسی کوششوں سے ملک بارود کا ڈھیر بن جائے گا اور جب یه لاوه پھٹا تو سب کو بہا کر لے جائےگا اس لیے لوگوں کو کتهارسس کرنےدیجئےجب آپ گلہ دباتے ہیں بولنے نہیں دیتےتواشتعال بڑھتا ہے ،نفرت بڑھتی ہے ہم نے ہمیشہ اپنی مسلح افواج اورقوم کےحوصلے بڑھائے اور اب بھی یہ کام فخر سے کر رہے ہیں اس ریاست کا دشمن کسی کی بندوق سے پہلے ہمارے قلم اور زبان کی زد میں ہوتاہے وہ ہمارا سب سے پہلے دشمن ہے آوازیں مکمل بند ہوگئیں تو معاشره بلاسٹ کر جائے گا جب پابندیاں بڑھتی ہیں تو لوگ بغاوت کرتے ہیں تشدد پر اتر آتےہیں بندوق اٹھالیتے ہیں ، غلیظ زبان استعمال کرتے ہیں اور ایسا چند عاقبت نااندیش فیصلہ سازوں کی حماقتوں کی وجہ سے ہوتا ہے۔ اس عہد میں تنظیمیں اثاثہ ہیں جن کے ذمہ داران بغیر کسی دفتر اورمالی وسائل کے صرف ایک رجسٹر اور اپنے قائدانہ جذبے کے ساتھ فٹ پاتھوں پر آپ کے حقوق کیلئے نکل کھڑے ہوتے ہیں۔