88ممالک کی مختلف جیلوں میں 20 ہزار پاکستانی قید ہیں۔ انکشاف

88ممالک کی مختلف جیلوں میں 20 ہزار پاکستانی قید ہیں۔ انکشاف

88ممالک کی مختلف جیلوں میں 20 ہزار پاکستانی قید ہیں۔ انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں انکشاف ہوا ہے کہ 88 ممالک کی مختلف جیلوں میں 20 ہزار پاکستانی قید ہیں۔ غیر ملکی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں جس میں انکشاف کیا گیا کہ 88 ممالک میں 20 ہزار پاکستانی قید ہیں۔ تفصیلات میں بتایا گیا کہ جیلوں میں 68 پاکستانی قیدی سزائے موت پر ہیں، انہیں دہشت گردی، قتل، منشیات فروشی کے جرم میں سزائیں سنائی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 5292، سعودی عرب میں 10432، ملائیشیا میں 463، برطانیہ میں 321، عمان میں 578، ترکی میں 387، بحرین میں 371، یونان میں 598، چین میں 406، جرمنی میں 90، امریکا، عراق میں 114 سری لنکا میں 89 اور اسپین میں 92 پاکستانی جیلوں میں قید ہیں۔ اس کے علاوہ افغانستان میں 85، جنوبی افریقہ میں 48 اور فرانس میں 186 پاکستانی قید ہیں۔