بھارت میں عصمت دری کے واقعات کی ویڈیوز آن لائن فروخت ہونے کا انکشاف
بھارت کے شہر کلکتہ میں 31 سالہ ٹرینی ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے خلاف ملک بھر میں لوگ سراپا احتجاج ہیں۔
تاہم بھارت میں عصمت دری کے واقعات کے بعد آن لائن اس طرح کے جرائم کی ویڈیوز تلاش کرنے اور فروخت کرنے کا ایک خطرناک رجحان ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ویڈیوز بڑی تعداد میں آن لائن فروخت ہوتی ہیں، یہ انکشاف بھارتی معاشرے میں موجود خوفناک تضادات کو اجاگر کرتا ہے۔
بھارت میں جب بھی عصمت دری کا کوئی افسوسناک واقعہ ہوتا ہے تو اس واقعے کی ویڈیو تلاش کرنے والوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔
بھارت میں ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق ریپ کی ویڈیوز کی فروخت کوئی نئی بات نہیں، یہ ویڈیوز سی ڈیز اور یو ایس بی کے ذریعے بھارت کے دیہی علاقوں تک پہنچتی تھیں لیکن اب انٹرنیٹ کے آنے کے بعد یہ واٹس ایپ اور ٹیلی گرام پر بھی کام کرنے لگی ہے۔ .
پولیس کا کہنا ہے کہ ایک بار جب یہ ویڈیوز وائرل ہو جائیں تو ان کلپس کو وائرل ہونے سے روکنا تقریباً ناممکن ہو جاتا ہے۔
0 تبصرے