الیکشن کمیشن نے قائمہ کمیٹی کو اخراجات کی تفصیلات دینے سے انکار کردیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے ارکان اور ملازمین کی تنخواہوں، اخراجات اور عام انتخابات کے اخراجات سے متعلق بریفنگ دینے سے انکار کردیا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کا اجلاس ہمایوں مہمند کی زیر صدارت ہوا جس کے ایجنڈے میں الیکشن کمیشن کے ارکان، ملازمین کی تنخواہوں، سفری اخراجات اور 8 فروری کے عام انتخابات کے اخراجات کی تفصیلات طلب کی گئیں۔
الیکشن کمیشن کے سیکرٹری نے وزارت پارلیمانی امور کو لکھے گئے خط میں کہا کہ الیکشن کمیشن ایک آزاد آئینی ادارہ ہے اور کسی وزارت کا ماتحت نہیں ہے۔
خط کے متن کے مطابق الیکشن کمیشن قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، الیکشن کمیشن کی جانب سے اخراجات وصول کیے جاتے ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے بجٹ پر قومی اسمبلی میں ووٹنگ نہیں ہوگی، الیکشن کمیشن کمیٹی کو مطلوبہ معلومات فراہم کرنے کا پابند نہیں۔
قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ہمایوں مہمند نے کہا کہ الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ وہ پارلیمنٹ کو جوابدہ نہیں جس نے پارلیمنٹ کا ادارہ بنایا ہم پوچھ سکتے ہیں۔
سیکرٹری پارلیمانی امور نے کہا کہ وزارت پارلیمانی امور میں الیکشن کمیشن کا قانون سازی کا معاملہ شامل ہے۔
0 تبصرے