کراچی پریس کلب کے اراکین مشکل حالات کام کرتے ہیں۔سعید سربازی

کراچی پریس کلب کے اراکین مشکل حالات کام کرتے ہیں۔سعید سربازی

کراچی پریس کلب کے اراکین مشکل حالات کام کرتے ہیں۔سعید سربازی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میمن لیڈر شپ فاؤنڈیشن ( ایم ایل ایف ) کے گلوبل پریذڈنٹ نے کراچی پریس کلب کے ساتھ مل کر صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے اور اس سلسلے میں ابتدائی طور پر ایم ایل ایف کے ایک سو ( 100 ) صحت کارڈز جاری کر دیئے اور ایم ایل ایف کے تعاون سے بہت جلد آنکھوں کے جملہ امراض کے لئے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس موقع پر گوگل پریذڈینٹ ایم ایل ایف عبدالرحیم جانو ، چیئرمین میمن لیڈر شپ فورم اختر یونس عرفہ ، حاجی مسعود احمد پاریکھ بانی صدر میمن لیڈر شپ، وائس چیئرمین ایاز میمن، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایم ایل ایف عبدالجبار راٹھور ، ایڈیٹر روزنامہ نئی بات مقصود یوسفی ، سینئر صحافی احتشام مفتی ، سینئر صحافی رضوان عامر ، سینئر فوٹو گرافر ابولحسن ، عمران، ممبر گورننگ باڈی مونا صدیقی اور شعیب احمد سمیت دیگر صحافی تفصیلات کے مطابق پیر کو عبدالرحیم جانو کی سربراہی میں میمن لیڈر شپ فاؤنڈیشن کے وفد نے کراچی پریس کلب کا دورہ کیا۔ صدر کراچی پریس کلب سعید سربازی ، سیکریٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد سمیت گورننگ باڈی نے ان کا استقبال کیا۔ صدر و سیکریٹری کراچی پریس کلب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پریس کلب کے اراکین مشکل حالات کام کرتے ہیں۔ شہریوں کے لئے تاجر برادری کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ میمن کمیونٹی سینٹرز کی صورت میں خدمت خلق ریاست کے لئے بھی معاون کی حیثیت رکھتے ہیں۔ میڈیا انڈسٹری بہت ہی زیادہ بحران کا شکار ہے، لیکن تمام تر حالات کے باوجود اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ میمن فاونڈیشن کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ حکومت کی ناکامی پر ہم بھی متبادل کی تلاش میں رہتے ہیں۔ ریاست ماں کی حیثیت رکھتی ہے جو تمام تر بنیادی حقوق کی فراہمی کا ذمہ دار ہے لیکن فرائض کی ادائیگی میں بہت زیادہ کمی ہے۔ ایسی صورتحال میں میمن فاونڈیشن کی گراں قدر خدمات کو سراہتے ہیں۔بنیادی طور پر میمن فاؤنڈیشن کا مقصد 100 سے زائد اسپتال میں تعاون کرتی ہے۔ گوگل پریذڈینٹ ایم ایل ایف عبدالرحیم جانو نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بڑے بڑے ڈاکٹرز کے ذریعے بلا تفریق انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں ، تعلیمی میدان میں بھی اسی طرح ہماری خدمات پیش ہیں۔ معذور بچوں کے لئے بھی ادارہ قائم ہے اور بیرون ممالک میں بھی ہمارے دفاتر قائم ہیں جو انسانیت کی خدمت کے لئے متحرک ہیں۔ ہم صحافیوں کے لئے بھی کراچی پریس کلب کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ ایم ایل ایف 2016 میں ہی قائم ہوا ، لاکھوں مریضوں کا اعلان کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 100 ممبرز کے لئے صحت کارڈ کے علاوہ فاونڈیشن کے تعاون آنکھوں کے امراض کے لئے میڈیکل کیمپ نومبر یا دسمبر میں کراچی پریس کلب میں کیمپ منعقد کریں گے۔ آنکھوں کا مکمل علاج میڈیکل چیک اپ اور آپریشن ماہر ڈاکٹرز کے ذریعے ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا یقین کامل ہے کہ خدمت خلق کے ذریعے نجات ممکن ہے۔ اس موقع پر چیئرمین ایم ایل ایف اختر یونس عرفہ، بانی ایم ایل ایف حاجی مسعود پاریکھ، وائس چیئرمین ایاز میمن اور عبدالجبار راٹھور نے بھی اظہار خیال کیا۔