صدر آصف علی زرداری کی ہدایات پر انسداد منشیات کے لئے تشکیل دی گئی ہائی پاورڈ کمیٹی کا سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت پہلا اجلاس

صدر آصف علی زرداری کی ہدایات پر انسداد منشیات کے لئے تشکیل دی گئی ہائی پاورڈ کمیٹی کا سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت پہلا اجلاس

صدر آصف علی زرداری کی ہدایات  پر انسداد منشیات کے لئے تشکیل دی گئی ہائی پاورڈ کمیٹی کا  سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت پہلا اجلاس

کراچی: صدر آصف علی زرداری کی ہدایات پر انسداد منشیات کے لئے تشکیل دی گئی ہائی پاورڈ کمیٹی کا سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت پہلا اجلاس انسداد منشیات کے لئے تمام وفاقی اور صوبائی ادارے مل کر کام کریں گے، ہائی پاورڈ کمیٹی میں فیصلہ اجلاس میں وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان انٹیلیجنس شیئرنگ، ڈیٹا شیئرنگ کا بھی فیصلہ کیا گیا حکومت سندھ کی جانب سے منشیات کے عادی افراد کے بحالی کے مراکز میں اضافے کا فیصلہ سندھ میں 11 ہزار رجسٹرڈ نجی اسکول ہیں، تمام اسکولوں کی انتظامیہ نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے، سیکریٹری تعلیم کی ہائی پاورڈ کمیٹی کو آگہی تعلیمی اداروں اور طلباء میں منشیات کی روک تھام کے لئے پی ٹی اے کو اعتماد میں لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا محکمہ تعلیم کو تعلیمی اداروں میں اسکریننگ کمیٹیوں کی تشکیل اور طلباء کے ریگیولر چیک اپ کو یقینی بنانے کی ہدایات اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہوم اقبال میمن، سیکریٹری ایکسائز محمد سلیم راجپوت، سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز عباس بلوچ، سیکریٹری تعلیم زاہد علی عباسی شریک کمانڈر اے این ایف برگیڈیئر عمر، ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر، ڈپٹی کمانڈر اے این ایف لیفٹیننٹ کرنل شاکر، ڈائریکٹر آئی بی خان فیصل، ڈی جی ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول عثمان غنی صدیقی اور دیگر کی بھی شرکت اجلاس میں اے این ایف کے ڈپٹی کمانڈر برگیڈیئر عمر نے انسداد منشیات کے لئے اے این ایف کی کاوشوں پر بریفنگ دی صدر آصف علی زرداری کی ہدایات پر قائم کی گئی ہائی پاورڈ کمیٹی کا مقصد انسداد منشیات کو یقینی بنایا ہے، شرجیل انعام میمن معاشرے میں منشیات کے اثرات بڑھتے جا رہے ہیں، اس کو روکا نہیں گیا تو معاشرہ ہاتھوں سے نکل جائے گا، شرجیل انعام میمن نئی نسل بہت زیادہ متاثر ہو رہی ہے، حکومت اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہے، شرجیل انعام میمن صورتحال تشویشناک ہوتی جا رہی ہے، سب کو سنجیدگی کیساتھ بھرپور طریقے سے کام کرنے کی ضرورت ہے ، شرجیل انعام میمن صدر آصف علی زرداری نے صدارت سنبھالتے ہی پہلے اجلاس میں منشیات کے خاتمے کی ہدایات جاری کی تھیں، شرجیل انعام میمن صدر آصف علی زرداری کو منشیات کے بڑھتے رجحان پر بہت تشویش ہے، چاہتے ہیں کہ انسداد منشیات کے لئے تمام ادارے مل کر کام کریں، شرجیل انعام میمن شہری خواہ دیہی علاقوں میں بھی منشیات میں اضافہ ہواہے، جو تشویشناک بات ہے، شرجیل انعام میمن تعلیمی اداروں میں بچوں کی ڈرگ ٹیسٹنگ کرنے جا رہے ہیں،محکمہ تعلیم اسکول انتظامیہ اور والدین کو اعتماد میں لے، شرجیل انعام میمن کسی بھی بچے کا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں صرف اس کے والدین کو مطلع کیا جائے گا، بچے سے پوچھا جائے گا کہ اس کو منشیات کس نے فراہم کی، شرجیل انعام میمن حکومت سندھ منشیات کے نیٹ ورکس کا خاتمہ چاہتی ہے، شرجیل انعام میمن منشیات کے سپلائرز، ڈیلرز اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کی گرفتاری ہماری اولین ترجیح ہے، ہم سب نے منشیات کی سپلائی لائن توڑنی ہے، شرجیل انعام میمن منشیات کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث افراد کتنے ہی بااثر اور طاقتور کیوں نہ ہوں، سب کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہوگی، شرجیل انعام میمن