کراچی (ویب ڈیسک) معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کی مبینہ طور پر نازيبھ ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیوز ایک ایسے وقت میں وائرل ہوئی ہیں جب ایک روز قبل مبینہ طور پر انہیں اغوا اور تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم نے ان کی ویڈیوز جاری کرنے کی دھمکی دی تھی۔
واضح رہے کہ خلیل الرحمان قمر کے اغوا اور تشدد کا واقعہ 20 جولائی کو پیش آیا تھا جس کے بعد پولیس نے مصنف کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم خاتون آمنہ عروج سمیت 12 افراد کو گرفتار کرلیا تھا۔
خلیل الرحمان قمر کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں انہیں ایک خاتون کے ساتھ نامناسب حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیوز میں خلیل الرحمان قمر کو اپنے سگنیچر انداز میں بستر پر سگریٹ پیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
جہاں سوشل میڈیا صارفین نے خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ہتک آمیز ویڈیوز پر برہمی کا اظہار کیا وہیں کچھ سوشل میڈیا صارفین ان کی ویڈیوز پر دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔
0 تبصرے