ڈھاکہ (ویب ڈیسک) بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف پرتشدد مظاہروں کے بعد حکومت نے جماعت اسلامی بنگلہ دیش اور طلبہ تنظیم اسلامی چھاترو شبر پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان جماعتوں پر پابندی کا فیصلہ 14 جماعتی حکومتی اتحاد کے اجلاس میں کیا گیا۔
وزیر قانون کے مطابق پابندی کے فیصلے کو حتمی شکل دینے کے لیے وزیر داخلہ سے مشاورت کی جائے گی جس کے بعد ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے جماعت اسلامی بنگلہ دیش اور اسلامی چھترو شبر پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔
0 تبصرے