نجی آئی پی پیز کمپنیوں کی تعداد اور ان کے مالکان کی تفصیلات سامنے آگئے

نجی آئی پی پیز کمپنیوں کی تعداد اور ان کے مالکان کی تفصیلات سامنے آگئے

نجی آئی پی پیز کمپنیوں کی تعداد اور ان کے مالکان کی تفصیلات سامنے آگئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی کے پروگرام میں صحافی حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ آئی پی پیز کے 52 فیصد مالکان سرکاری اور 48 فیصد نجی ہیں۔ نجی آئی پی پیز کمپنیوں کی تعداد 100 ہے، جن میں سے 51 آئی پی پیز مختلف کمپنیوں اور گروپوں کی ملکیت ہیں، ان میں سے 7 سیاسی شخصیات کی ملکیت ہیں، 18 بین الاقوامی کمپنیوں کی ملکیت ہیں جن میں چین، سنگاپور اور ناروے شامل ہیں۔

میاں منشا کا گروپ 4 آئی پی پیز کا مالک ہے، انہیں 4 ارب روپے ادا کیے گئے۔ عبدالرزاق داؤد روش پاکستان پاور لمیٹڈ آئی پی پی کے مالک ہیں، کمپنی نے گزشتہ سال 4 فیصد بجلی پیدا کی اور صلاحیت چارجز کی مد میں 6 ارب 88 کروڑ روپے ادا کیے گئے۔ ندیم بابر محمود گروپ کے ساتھ جی آئی پی پی اور رینٹ پاور پروجیکٹ کے لیے شراکت داری کر رہے ہیں۔ کمپنی نے 32 فیصد بجلی پیدا کی اور اسے 5.80 لاکھ روپے کیپیسٹی چارجز ادا کی گئیں۔

جہانگیر ترین کے 2 پاور پلانٹس ہیں، جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز یونٹ 2 کو گزشتہ سال 1 ارب 9 کروڑ روپے اور جے ڈی ڈبلیو یونٹ 3 کو 77 کروڑ کیپیسیٹی چارجز ادا کیے گئے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز چنیوٹ پاور لمیٹڈ آئی پی پیز کی مالک ہے، اس کمپنی نے گزشتہ سال 33 فیصد بجلی پیدا کی تھی جبکہ کمپنی کو صلاحیت کے چارجرز کی مد میں 1 ارب 55 کروڑ روپے ادا کیے گئے تھے۔