گورنر سندھ کامران ٹیسوری عوامی نمائندے ہیں: پریذیڈینٹ روٹری کلب آف کراچی انوائر منٹ اورمعروف آرکیٹیکٹ کفیل حسین

گورنر سندھ کامران ٹیسوری عوامی نمائندے ہیں: پریذیڈینٹ روٹری کلب آف کراچی انوائر منٹ اورمعروف آرکیٹیکٹ کفیل حسین

گورنر سندھ کامران ٹیسوری عوامی نمائندے ہیں: پریذیڈینٹ روٹری کلب آف کراچی انوائر منٹ اورمعروف آرکیٹیکٹ کفیل حسین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران ٹیسوری عوامی نمائندے ہیںیہ بات کے ایچ اے بزنس انٹرنیشنل ریلیشنز اور کفیل گروپ کے سی ای او،پریذیڈینٹ روٹری کلب آف کراچی انوائر منٹ اورمعروف آرکیٹیکٹ کفیل حسین نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کے موقع پر کہی انہوں نے کہا کہ کامران ٹیسوری نے نہ صرف ترجیحی بنیادوں پر کراچی کی عوام کے مسائل کوحل کرنے کے لئے منفرد اقدام کئے بلکہ ان کی کاوشوں سے سندھ کے نوجوانوں کو فری آئی ٹی کورسز بھی کروائے جا رہے ہیں جس سے بے روزگاری کا خاتمہ ممکن ہو سکا ہے کفیل حسین نے کہا کہ گورنر سندھ اپنے منفرد اقدام اور دل میں انسانیت کا درد رکھنے کی وجہ سے کراچی والوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کامران ٹیسوری کے بہترین اقدامات کی وجہ سے پاکستان کا مثبت امیج دنیا کے سامنے آرہا ہے انہوں نے کہا کہ کراچی کی عوام عرصہ دراز سے لا تعداد مسائل کا شکار تھے جن کے مسائل کے حل کے لیے گورنر سندھ نے تاریخ میں پہلی مرتبہ گورنر ہاﺅس کے باہر گھنٹہ لگواکر عوام کو یہ احساس دلایا کہ کامران ٹیسوری ایوان بالا تک عوام کی آواز پہنچا رہے ہیں جبکہ فوڈ پانڈا رائڈرز کے لئے ہر ماہ مفت راشن بھی گورنر سندھ فراہم کر رہے ہیں کفیل حسین نے کہا کہ کراچی کے نوجوانوں کے روز گار فراہم کرنے کے لئے بھی گورنر سندھ دن رات مصروف عمل نظر آتے ہیں جو سندھ خصوصاََ کراچی کے نوجوان لڑکے او ر لڑکیوں کو فری آئی ٹی کورسز کروا کر اپنے پیروں پر کھڑا کر رہے ہیں یہ تمام تاریخی اقدامات کامران ٹیسو ری سے قبل کسی نے نہیں کئے انہوں نے کہا کہ محب وطنی کا جذبہ رکھنے والے لیڈرز عوام کے دلوں پر راج کرتے ہیں جو اپنی کاوشوں سے اپنے ملک کو دنیا کے دیگر ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل کروانے کے لئے پر عظم ہیں کفیل حسین نے کہا کہ مستقبل میں بھی گورنر سندھ کے جانب سے سندھ اور خاص طور پر کراچی کے لئے ایسی طرح کے احسن اقدامات کرنے کی امید ہے.