بلاول بھٹو زرداری کے خلاف نازیبا بیان دینے کا معاملہ، سندھ حکومت نے شیخ رشید کے خلاف مقدمہ خارج کرنا کا فیصلہ چیلنج کر دیا
سپریم کورٹ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے خلاف نازیبا بیان دینے کا معاملہ، سندھ حکومت نے شیخ رشید کے خلاف مقدمہ خارج کرنا کا فیصلہ چیلنج کر دیا، سندھ حکومت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی
درخواست میں استدعا کی گئی کے اسلام آباد ہائیکورٹ کا 25 جون کا فیصلہ خلاف قانون ہے جسے کالعدم قرار دیا جائے، چیمبر میں سماعت کر کے جج نے اپنا مائنڈ اپلائی نہیں کیا، شیخ رشید نے میڈیا کے سامنے بلاول بھٹو کے خلاف نازیبا زبان استعمال کر کے پارٹی ورکرز کو اشتعال دلایا،
بلاول بھٹو ایک بڑی سیاسی جماعت کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ ہیں ان کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال ملک میں صورتحال کی خرابی کا باعث بن سکتا ہے، ہائیکورٹ کا مقدمہ خارج کرنے کا فیصلہ خلاف قانون ہے اور مزید تحقیقات کا تقاضا کرتا ہے، ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے،
ایک جرم سرزد ہونے کی صورت میں اس کے دوسرے مقام پر اثرات کی بنیاد پر کاروائی ہو سکتی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا،
0 تبصرے