آئی ایس آئی کے سابق سربراہ فیض حمید فوجی حراست میں، کورٹ مارشل کی کارروائی شروع
راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاک فوج کی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
پاک فوج کے ترجمان دفتر (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر تفصیلی کورٹ آف انکوائری کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے فیض حمید کے خلاف ٹاپ سٹی کیس میں شکایات کی حقیقت جاننے کے لیے انکوائری کی گئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد فیض حمید کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کی کچھ خلاف ورزیاں ثابت ہوئی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی تحویل میں لے لیا گیا ہے اور ان کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل شروع کر دیا گیا ہے۔
0 تبصرے