پی ٹی آئی ہیڈ کوارٹر پر چھاپہ، ترجمان رؤف حسن گرفتار

پی ٹی آئی ہیڈ کوارٹر پر چھاپہ، ترجمان رؤف حسن گرفتار

پی ٹی آئی ہیڈ کوارٹر پر چھاپہ، ترجمان رؤف حسن گرفتار

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شواہد کی بنیاد پر پی ٹی آئی سیکریٹریٹ میں واقع ڈیجیٹل میڈیا سیل کے مرکزی دفتر پر چھاپہ مارا۔ پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کا ڈیجیٹل میڈیا سینٹر بین الاقوامی ڈس انفارمیشن کا مرکز تھا اور یہاں سے پاکستان مخالف مہم چلائی جارہی تھی۔ پولیس کے مطابق پاکستان مخالف پروپیگنڈے میں براہ راست ملوث افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا سیل سے تمام شواہد برآمد کر لیے گئے ہیں، ڈیجیٹل میڈیا سیل رؤف حسن کی نگرانی میں چلایا جا رہا تھا، جس کے بعد رؤف حسن کو گرفتار کر لیا گیا۔ بھی گرفتار کیا گیا ہے واضح رہے کہ اس سے قبل بیرسٹر گوہر کے ساتھ رؤف حسن نے بھی گرفتاری کا دعویٰ کیا تھا جب کہ اسلام آباد پولیس نے بیرسٹر گوہر اور خواتین کی گرفتاری کی تردید کی ہے۔ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پولیس نے سیکرٹریٹ سے کمپیوٹر سمیت دیگر سامان ضبط کر لیا ہے۔