ابھیشیک اور ایشوریا کی علیحدگی کے بارے میں پیشین گوئیاں
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے چند مشہور جوڑوں کی پیشین گوئی کرنے والے ہندو پنڈت جگن ناتھ گروجی نے ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بچن کی علیحدگی کی پیش گوئی کردی۔
ابھیشیک اور ایشوریا رائے کے درمیان طلاق کی افواہیں کافی عرصے سے بھارتی میڈیا میں گردش کر رہی ہیں جس پر جوڑے کی جانب سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔
لیکن اب پنڈت جگن ناتھ گروجی نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کے تعلقات میں بہت کچھ ہے جو عام لوگ نہیں جانتے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی شادی کا مقدر نہیں تھا لیکن بیٹی آرادھیا کی محبت نے جوڑے کو ایک ساتھ رہنے پر مجبور کیا۔
جگن ناتھ نے پیش گوئی کی کہ حالات کے پیش نظر ابھیشیک اور ایشوریہ جلد الگ ہو سکتے ہیں، طلاق کے بارے میں نہیں کہا جا سکتا لیکن آنے والے سالوں میں دونوں کے درمیان علیحدگی کا امکان بڑھ گیا ہے۔
0 تبصرے