آمر ضیاء نے مذہب کی آڑ میں ملک میں انتہا پسندی کا بیج بویا، شازیہ مری
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ 5 جولائی کو اقتدار کے بھوکے آمر ضیاء نے آئینی اور جمہوری حکومت کا تختہ الٹ دیا۔
اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ 5 جولائی 1977 کا دن قوم کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، آج کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے جس کا نقصان ہم کبھی پورا نہیں کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ ڈکٹیٹر ضیاء نے مذہب کی آڑ میں ملک میں انتہا پسندی کے بیج بوئے، ڈکٹیٹر ضیاء نے ملک کو دہشت گردی، کلاشنکوف اور منشیات کلچر کی دلدل میں دھکیل دیا، انسانی حقوق کی پامالی کی۔ انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو کا جرم یہ ہے کہ وہ ایک بہادر اور مقبول لیڈر تھے جمہوریت کا مطالبہ کرنے والوں پر جنرل ضیاء کے مظالم پر انسانیت بھی شرمندہ ہے۔
0 تبصرے