وفاقی حکومت کا سٹیل ملز بند کرنے کا فیصلہ، سندھ حکومت اپنی ملیں لگائے گی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے پاکستان سٹیل ملز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
سیکریٹری صنعت و پیداوار کے مطابق سندھ حکومت پاکستان اسٹیل ملز کی جگہ اپنی اسٹیل مل قائم کرے گی، وزارت صنعت و پیداوار نے سندھ حکومت کو اسٹیل ملز کی 700 ایکڑ زمین دینے کی پیشکش کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال اطلاع ملی تھی کہ کوئی خریدار نہیں، سوائے 700 ایکڑ زمین صنعتی مقاصد کے لیے استعمال کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اسٹیل ملز چلانے کے لیے نیا پلانٹ لگائے گی، اسٹیل مل کی 4500 ایکڑ اراضی خصوصی اقتصادی زونز کو لیز پر دی جائے گی۔
دریں اثناء چیف فنانشل آفیسر عارف شیخ نے کہا کہ پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کی سالانہ تنخواہ 31.1 ارب ہے، 10 سالوں میں اسٹیل ملز کے ملازمین کو 32 ارب ادا کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 10 سال میں اسٹیل ملز میں 7 ارب روپے کی گیس استعمال کی گئی، سیاسی بھرتیوں اور مستقل ملازمین نے پاکستان اسٹیل ملز کو برباد کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے 2010 میں 4500 ملازمین کو مستقل کرنے کا کہا، 2010 میں 4500 ملازمین کو مستقل کرنے سے لاگت دو ارب روپے بڑھ گئی۔
0 تبصرے