نیا قرضہ پروگرام، آئی ایم ایف نے پاکستان کو گرین سگنل دے دیا

نیا قرضہ پروگرام، آئی ایم ایف نے پاکستان کو گرین سگنل دے دیا

نیا قرضہ پروگرام، آئی ایم ایف نے پاکستان کو گرین سگنل دے دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان نئے پروگرام پر جاری ورچوئل مذاکرات میں اہم پیش رفت کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ جاری ورچوئل میٹنگ میں نئے پروگرام کے حوالے سے تقریباً تمام اہداف اور شرائط پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تین روزہ مذاکرات میں معاہدے کی قسط، مدت اور دیگر پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جس کے بعد آئی ایم ایف نے نئے قرضہ پروگرام کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو 10 جولائی سے پہلے کچھ اہداف اور شرائط کو پورا کرنے کا ٹاسک دیا تھا اور پاکستان نے یہ تمام اہداف حاصل کر لیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ایم آئی ایف کی شرائط میں اٹھائے گئے اقدامات میں بجٹ کے ساتھ ساتھ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ بھی شامل ہے۔