بڑے زمینداروں پر بھی آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت ٹیکس لگے گا: صدر
لاہور (ویب ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بڑے زمینداروں پر ٹیکس لگانے کی حمایت کر دی۔
لاہور میں پروفیسر میر میموریل سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو پروفیسر وارث میر سے مشورہ کرتی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا میں مجھ پر جتنی تنقید کی گئی ہے میں ٹی وی نہیں دیکھتا۔
صدر مملکت نے کہا کہ آج سوشل میڈیا کا دور ہے، سب کچھ دنیا کے سامنے رکھا جاتا ہے، لیکن سوشل میڈیا میں گروہ بندی بھی نظر آتی ہے۔
آصف زرداری نے مزید کہا کہ ایگرو فارم اور ایگرو انڈسٹری مستقبل ہیں، بڑے زمینداروں پر ٹیکس لگنا چاہیے، یہ آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے۔
0 تبصرے